اوکاڑہ
( شیر محمد)
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے فاطمہ فرٹیلائزر کے گودام پر چھاپہ مارا اور گندم کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر 14 ہزار بوریاں تحویل میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئیں،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ گودام مالکان گندم کے سٹاک اور اس کے ریکارڈ کو درست انداز میں مرتب کریں اور سٹاک کو رجسٹرڈ کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے سٹاک کو قبضہ میں لے لیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اورگودام مالکان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
 
                     
		 
				 
				 
				 
				 
				