برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمنی کی وزیرِ خارجہ اینالینا بیئرباک نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں سے دونوں اطراف سے کئی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی مصائب کے خاتمے کی ٹھوس امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کا دورہ شروع کرنے سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد تنازع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، انسانی قانون کا احترام کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔انہوں نے کہاکہ درجنوں قیدیوں بشمول جرمن (اور) ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاںامن پر منحصر ہے۔
بیئرباک نے کہاکہ دشمنی دوبارہ شروع ہو جانے سے ان عرب ریاستوں کی مثبت کوششوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے جو حماس سے آزاد غزہ کے لیے ایک پرامن راستہ تلاش کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس بات سے بھی خبردار کیا کہ ایک ایسے وقت میں وسیع تر علاقائی کشیدگی کا سنگین خطرہ ہے جب لبنان میں صورتِ حال مستحکم ہو چکی ہے اور اسرائیل-لبنان سرحد پر تنازعات کے حل کے لیے اقدامات ہوئے ہیں۔