ایران

اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی بھی وقت دوباہ چھڑ سکتی ہے ،ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے ایک سینئر ذمہ دار نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوبارہ چھڑنے کا خطرہ کسی بھی وقت موجود ہے۔

ایرانی ذمہ دار ماہ جون میں ہونے والی بارہ روزہ جنگ کے بعد کی صورت حال پر بات کررہے تھے۔ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہاکہ ان حالات میں ہمیں ہر وقت جنگ کے لیے تیار رہنا ہو گا کیونکہ موجودہ حالات میں بھی ہمارا کوئی جنگ بندی معاہدہ بروئے کار نہیں ہے۔

البتہ کچھ دیر کے لیے جنگ رکی ہوئی ضرور ہے۔