ترک وزیرخارجہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری فلسطینیوں کے مفاد میں ہے، ترک وزیرخارجہ

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہاہے کہ اسرائیل کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے اور یہ دورہ فلسطینیوں کے بھی مفاد میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیرخارجہ اس وقت اسرائیل کے دورے پر ہیں ،ترک وزیرخارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپیڈ سے یروشلم میں ملاقات کی جس کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے سے تنازع کے پرامن حل پر مثبت اثر پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ہونے والی ملاقات نے گذشتہ ماہ کے دوران القدس میں پرتشدد اور وسیع جھڑپوں کے دوران حالات کو پرسکون رکھنے میں مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اسرائیل فلسطین مذاکرات کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔