لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ایران پر صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا۔
حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ صیہونی ریاست کے ہاتھ غزہ کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں اور دعائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔
٭٭٭٭٭