حزب اللہ

اسرائیل کو رعائتیں دلوانے کے لیے امریکی دبائو قابل مذمت ہے، حزب اللہ سربراہ

بیروت(رپورٹنگ آن لائن)لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اس امر پر اظہار تشویش کیا ہے کہ امریکہ لبنان پر دبائو ڈال رہا ہے کہ لبنان اسرائیلی ریاست کو یکطرفہ اور بلا جواز رعائتیں دے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس دوران اس امر کو مزید افسوسناک قرار دیا کہ یہ رعائتیں دینے کے بدلے میں لبنان کے لیے کوئی جوابی پیش کش نہیں ہے۔نعیم قاسم نے کہا امریکہ کی کوشش ہے کہ حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کو رکوا سکے اور کم کروا سکے۔ دوسری جانب امریکہ لبنانی حکومت پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے بھی کافی عرصے سے دبا ڈال رہا ہے ۔

حزب اللہ سربراہ نے کہا ہے امریکہ لبنانی حکومت کو زیر دبا لاکر کسی جوابی رعائت کے لبنان کو دلوائے بغیر یکطرفہ طور پر اسرائیلی ریاست کو رعائتیں دلوا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لبنانی حکومت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ امریکی احکامات کی تعمیل کرتی رہے اور امریکہ کہتا جائے اس پر عمل کیا جاتا رہے۔