اسرائیل

اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کیا جائے،ڈی ایٹ کا مطالبہ

استنبول(رپورٹنگ آن لائن)ترقی پذیر ملکوں کے گروپ ڈی ایٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال شدہ ویٹو ختم کیا جائے اور فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے اور اسرائیل کی غزہ جنگ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کے باعث اسرائیل کو مزید اسلحے کی فراہمی روک دی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی طرف سے یہ مطالبات گزشہ روزسامنے آئے ہیں۔

فلسطین کو ابھی تک اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت نہیں دی گئی ہے۔ فلسطینی ریاست کو ایک نان ممبر آبزرور سٹیٹ کا درجہ حاصل ہے۔ یہی درجہ 2012 سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دے رکھا ہے۔ڈی ایٹ کے رکن ملکوں نے ترکیہ کے شہر استنبول میں اپنی وزارتی کونسل کے اجلاس میں یہ مطالبہ اقوام متحدہ سے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان ، بنگلہ دیش، مصر، اندونیشیا ، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکیہ شامل ہیں۔