یاسین جابر

اسرائیل کوجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی کا موقع دینا چاہیے، لبنانی وزیر خزانہ

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے وزیر خزانہ یاسین جابر نے کہا ہے کہ اسرائیل قرارداد 1701 کی پاسداری نہیں کر رہا ہے اور لبنانی فوج کو شرمندہ کر رہا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ مانیٹرنگ کمیٹی لبنان کی سرزمین سے نکلنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی جب جنوبی لبنان سے تین راکٹ اسرائیل کی طرف داغے گئے ۔

جابر نے زور دے کر کہا کہ دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے کو غیر مسلح کر دیا گیا ہے اور فوج ہر جگہ تعینات کر دی گئی ہے۔ دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے۔