تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنے سکیورٹی زون کو وسعت دے رہا ہے تاکہ اینٹی ٹینک میزائلوں کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اس توسیع سے ایک بڑا بفر زون قائم ہوگا اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر زمینی حملے کو روکنے میں مدد ملے گی۔
حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے لیتانی دریا پر واقع کئی پل تباہ کر دیئے ہیں جو لبنان اسرائیل سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ نے الزام عائد کیا کہ یہ پل حزب اللہ کی جانب سے دہشت گردوں اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہو رہے تھے۔









