فلسطینی 180

اسرائیل نے فلسطینی ٹیکسوں میں 100 ملین شیکل کی رقم غبن کرلی

رام اللہ (ر پورٹنگ آن لائن)اسرائیلی ریاست نے معاشی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الادا ٹیکسوں کی رقم میں سے 100ملین شیکل کی رقم غبن کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے یک بیان کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ٹیکس فنڈز میں 100 ملین شیکل کی کٹوتی غیر قانونی ہے۔فلسطینی وزیراعظم نے تقریر کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے کٹوتیوں سمیت تمام مالی واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔اسرائیل ماہانہ کلیرنگ فنڈز(فلسطینی ٹیکس)کا ایک حصہ اوسطا 30 ملین ڈالر فلسطینی بجلی کمپنیوں کے واجب الادا قرضوں اور دیگر اسرائیلی اسپتالوں کے قرضوں کی آڑ میں کاٹ لیتا ہے۔

سال 2020 سے اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قیدیوں اور جیلوں سیرہائی پانے والوں اور شہدا کے خاندانوں کو دیے جانے والے الانسز کی کٹوتی کی آڑ میں 16 ملین ڈالر کی کٹوتیوں کا اضافہ کیا ہے۔اشتیہ نے کہا کہ ان ماہانہ کٹوتیوں کو جاری رکھنا ہمیں مشکل مالی صورتحال میں ڈالنے اور فلسطینی عوام کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری صلاحیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں