انتونیو گوتریس 8

اسرائیل مغربی کنارے پر قبضے کااعلان واپس لے،اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک)میں زمین کو ریاستی ملکیت قرار دینے سے متعلق اپنا نیا اقدام واپس لے، جسے انہوں نے غیر قانونی اور خطے کے لیے عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ٹورک نے بھی حالیہ بیانات میں خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادی کا تناسب مستقل طور پر تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 1967 سے اسرائیل کے قبضے میں موجود مغربی کنارے میں تقریبا پانچ لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، جبکہ تقریبا تیس لاکھ فلسطینی بھی اسی علاقے میں آباد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں