کیتھرین کولونا 57

اسرائیل غزہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا،فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس(رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے تل ابیب کو خفا کرنے والا موقف اختیار کیا ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کولونا کا کہنا تھا اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کوئی حق نہیں۔

انہوں نے اسرائیلی کارپردازوں کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جس میں فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آبادی کاری کی وکالت کی گئی تھی۔ فرانسیسی وزیرہ نے ایسے موقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیتھرین کولونا نے کہ اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بین الاقوامی قانون کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فرانسیسی اعلی ترین سفارت کار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آبادی کاری کی باتیں ہمیں قضیہ فلسطین کے حل سے دو لے جائیں گی۔ انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارا مستقبل کی فلسطینی ریاستی کا حصہ ہونے چاہیں۔کیتھرین کولونا نے فلسطین اسرائیل تنازعے کو دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کرنے کی حمایت کی۔

کولونا نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازعے کے فریقوں کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کی کوششیں روکنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے، بلکہ فرانس چاہتا ہے کہ اس قضیئے کے اثرات کو ہمسایہ علاقوں لبنان اور بحیرہ احمر تک پھیلنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں