تل ابیب (ر پورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یروشلم میں امریکی فلسطینی مشن کی بحالی کے فیصلے کو برا خیال قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینیوں سے رابطے کے لیے یروشلم میں امریکی مشن کے منصوبے پر ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں فقط امریکی قونصل خانہ مغربی یروشلم منتقل کیا گیا تھا۔
یروشلم کو فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت سمجھتے ہیں، تاہم اسرائیل بھی اس مقبوضہ شہر کو اپنا لازمی حصہ قرار دیتا ہے۔ صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کریں گے تاکہ دو ریاستی حل کے معاملے میں پیش رفت ہو پائے۔









