اسرائیلی 142

اسرائیلی پولیس دوبارہ مسجد اقصی میں داخل، دو افراد گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹنگ آن لائن)مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)میں اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دو دن بعد دوبارہ حساس مقدس مقام مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد کے باہر پھیلے ہوئے احاطے سے نکال دیا جبکہ درجنوں فلسطینی عمارت کے اندراللہ اکبرکا نعرہ لگاتے رہے۔اسرائیلی پولیس کا کہناتھا کہ وہ یہودیوں کے مقدس مقام کے معمول کے دورے کو آسان بنانے کے لیے داخل ہوئی ہے۔فلسطینیوں نے تشدد کی توقع میں پتھروں کا ذخیرہ کیا اور رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ یہود اور مسلمانوں کو عبادت کی آزادی کا عمل آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس دوران میں فلسطینیوں نے مسجد کے احاطے کے بالکل باہر اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، فلسطینی طبی عملہ نے بتایا کہ 10 افراد زخمی ہوئے ۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ پتھر پھینکنے والوں نے قدیم شہر کے قریب مشرقی یروشلم میں بسوں پر حملہ کیا تھا۔

ان بسوں پر یہودی زائرین سوار تھے،ان میں سے بعض کو نقصان پہنچا ہیاور پولیس کے بہ قول بعض مسافروں کو ہلکی چوٹیں لگی ہیں۔صہیونی پولیس نے بسوں پر پتھرا کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اورمزید کی تلاش جاری تھی۔اسرائیلی حکام کا کہناتھا کہ وہ اس جوں کی توں صورت حال برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن حالیہ برسوں میں قوم پرست اور مذہبی یہودیوں کے بڑے گروہ باقاعدگی سے پولیس محافظوں کے ساتھ اس جگہ کا دورہ کرتے رہے ہیں جسے فلسطینی اشتعال انگیزی سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس طرح کے طریقوں نے فلسطینیوں میں ان خدشات کو ہوا دی ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کے احاطے پر قبضہ کرنے یا اسے تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں