اسرائیل

اسرائیلی وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈیرمر مستعفی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے سٹریٹجک امور سے متعلق وزیر رون ڈیرمر نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ رون ڈیرمر نے غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کے بہت قابل بھروسہ وزیر سمجھے جاتے تھے۔

ان کے استعفے کے حوالے سے پچھلے کئی ہفتوں سے اسرائیلی میڈیا میں قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ وہ اس سے پہلے امریکہ میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے تھے۔ سفارتی ذمہ داری کئی سال تک نبھاتے رہے۔ 2022 کے اواخر میں انہیں وزیر اعظم نیتن یاہو نے کابینہ کا رکن بنایا۔

اپنے دو صفحوں پر مشتمل استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنی وزارت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ان کا یہ استعفی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نام ہے جسے میڈیا کے لیے باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔