اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج،استعفے کامطالبہ

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل میں عام انتخابات سے تین روز پہلے ہزاروں افراد نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے اسرئیلی وزیراعظم نتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ اسرائیل میں تین روز بعد ہونے والے انتخابات دو سال کے اندر ہونے والے چوتھے الیکشن ہونگے۔