اسرائیلی وزیراعظم 186

اسرائیلی وزیراعظم کی 20 سال پرانی ویڈیو پھر وائرل

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے خفیہ ایجنڈے کاپردہ فاش ہوگیا اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہوکی 2001 میں لیک ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نیتن یاہو نے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل ارادی طورپر فلسطینیوں کو انتہائی جبرکا نشانہ بناتا ہے اور اسرائیل ہی نے دھوکے سے امریکا کو اوسلو معاہدہ توڑنے پر مجبورکیا۔ویڈیو میں نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ جب بھی اسرائیل کو مزاحمت کا سامنا ہوگا امریکا اس کی حمایت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں