نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں فوجی جارحیت جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ میں عسکری جارحیت بند نہیں کرے گا۔

انہوں نے غزہ شہر کے باشندگان کے خروج کو آسان بنانے کی ہدایت دی تاہم حماس انہیں جانے سے روک رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاھو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنہ سات اکتوبر2023 کے حماس کے حملے سے حاصل ہونے والے اسباق نے ایک آزادانہ ہتھیار ساز صنعت قائم کرنے کی ضرورت ثابت کر دی ہے تاکہ بین الاقوامی پابندیوں کے سامنے بھی قابض فوج ثابت قدم رہ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے مجھے وائٹ ہائوس کی دعوت دی ہے۔ میں اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے بعد ان سے ملاقات کروں گا۔نیتن یاھو نے پہلے بھی کہا تھا کہ فوج غزہ شہر میں دشمن کو ختم کرنے اور اسی دوران شہری آبادی کو خالی کروانے کے لیے کام کر رہی ہے۔