نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کا نیا نام حماستان رکھ دیا

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرانس اسرائیل پائپ لائن میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ حماس نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماستان نہیں ہوگا۔ ہم واپس اس طرف نہیں جائیں گے۔ یہ ختم ہو چکا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو ان کی بنیادوں تک تباہ کر دے گا۔