بنجمن نیتن یاھو 235

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کرونا ویکسین دے دی گئی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو فائزر اینٹی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔وزیراعظم کو ویکسین دینے کا عمل تل ابیب کے شیبا اسپتال سے براہ راست نشر کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت یولی ایڈلشائن نے کہا کہ وزیراعظم کو ویکسین دیے جانے کے وقت وہ ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا کہناتھا کہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔نیتن یاہو نے ویکسین ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ ایک بہت بڑا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں