مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دونوں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ایک غیر اعلانیہ دورے پر ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ملاقات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے ، سعودی حکومت کی طرف سے بھی اس ملاقات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
اشتہار
202
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









