تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہاہے کہ وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران کئی اہم امور پر امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔ امریکا کے دورے کے دوران ان کے ایجنڈے کا سب سے بڑا موضوع ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ ایران نے جوہری پروگرام میں مزید پیش رفت کی ہے اور ہمیں اپنے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان آفیر جینڈلمین نے بینیٹ کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے اور اسرائیل کی فوجی برتری کو مضبوط بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔جینڈل مین نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن ، وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اور وزیر دفاع ڈیفنس لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔