مولانا فضل الرحمان 232

اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟

مولانا فضل الرحمان نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟

کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ؟مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں