سعودی وزارت خارجہ 58

اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے،سعودی وزارت خارجہ

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔

عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔سعودی عرب نے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں