ہیرزی ہیلوی

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے چند روز بعد کیا گیا ۔ہیلوی نے باور کرایا کہ وہ سات اکتوبر (2023) کے روز فوج کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ حماس تنظیم کی جانب سے غزہ کے علاقوں پر حملے کی جانب تھا۔ اس حملے میں 1140 سے زیادہ افراد مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 6 مارچ کو اپنی ذمے داریوں اور فوج کی قیادت کے منصب سے سبک دوش ہو جائیں گے۔ چینل کے مطابق ہیلوی نے اپنا استعفی وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ضمن میں پیش کیا۔ ہیلوی نے واضح کیا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اپنے کندھوں پر عائد ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے کیا ہے۔