اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں

غرب اردن (ر پورٹنگ آن لائن) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر جنگی

مشقیں شروع کی ہیں۔ مشقوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔عبرانی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن

میں ہونے والی مشقیں 2020ء کے طے شدہ مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں۔غرب اردن میں ہونے والی فوجی مشقوں کے

دوران اسرائیلی فوج اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی ہے۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مشقیں

غرب اردن میں تشدد اور ممکنہ لڑائی کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں میں وقتاً فوقتاً فوجی

مشقیں کرتی رہتی ہے۔