ترکی کااعلان 140

اسرائیلی صدر کے وفد کے ہمراہ جلد دورہ ترکی کااعلان

تل ابیب (ر پورٹنگ آن لائن)اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ ترکی کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہرتزوگ کے دفتر کی جانب سے کی گئی۔ دونوں ملکوں کے بیچ کئی برس کی کشیدگی کے بعد یہ اپنی نوعیت کا نادر دورہ ہو گا۔صدر ہرتزوگ کے دفتر کے بیان میں بتایا گیا کہ سینئر ترک ذمے داران کا ایک وفد رواں ہفتے اسرائیل پہنچے گا۔ وفد کی آمد ہرتزوگ کے ترکی کے آئندہ دورے کی تیاری کے سلسلے میں ہو گی۔ تاہم دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کو زیر بحث لانا ہے۔

دوسری جانب ترکی کے سرکاری ٹی وی نے توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ آئندہ ماہ 19 مارچ کو ہو گا۔اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کے اسرائیلی ہم منصب فروری کے اوائل میں ترکی کا دورہ کریں گے۔چند ہفتوں سے جانبین کے بیچ ٹیلی فون رابطوں بالخصوص ایردوآن اور اسرائیلی ذمے داران کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں دونوں ملک پھر سے قریب آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں