غزہ(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی شدت پسندوں نے گزشتہ شب مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جب کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے انتہا پسند یہودیوں کے حملے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
