غزہ (ر پورٹنگ آن لائن) قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں’فلسطین’ مرکز پر
بمباری کی تاہم اس بم باری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں
نے ایک مزاحمت مرکز پر دو میزائل گرائے جب کہ تیسرا میزائل ایک دوسرے جنگی طیارے سے گرایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے غزہ میں فلسطینیوں کی طرف سے آتش گیرغبارے پھینکنے کے
جواب میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔