تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل کے ایران پر حملے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصاویر سامنے آئی ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ایک امریکی محقق نے کہا کہ اسرائیل نے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں شامل تھی۔
مزید برآں ایندھن بنانے کے لیے استعمال ہونے والی سہولیات کو بھی میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے چھوٹے بموں کا استعمال کرتے ہوئے تین صوبوں الام، خوزستان اور تہران کے قریب سرحدی ریڈار سسٹم پر حملہ کیا
۔یہ تجزیے تجارتی سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہیں جو ڈیویڈ البرائٹ، ایک سابق اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے انسپکٹر، اور ڈیکر ایویلیتھ، جو واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک سی این اے میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں، نے الگ الگ کیے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے پارچین میں عمارتوں کو نشانہ بنایا، جو تہران کے قریب ایک وسیع فوجی کمپلیکس ہے۔ ایویلیتھ کے مطابق، اسرائیل نے تہران کے قریب واقع ایک وسیع میزائل سائٹ، کوجیر، کو بھی نشانہ بنایا۔
٭٭٭٭