بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلا کے لیے امریکہ کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکیوں نے اس سلسلے میں ہم سے رابطہ نہیں کیا اور لبنان نے ایسے کسی معاہدے میں حصہ نہیں لیا،انہوں نے لبنان کے سرکاری موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے جن پانچ مقامات پر قبضہ ہے۔
ان سے انخلا کی ضرورت ہے۔ انخلا مکمل کرنے کے لیے ہمارے پاس سفارتی دبا ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔متری نے کہاکہ اگر واشنگٹن نے تل ابیب پر کافی دبا ڈالا ہوتا تو وہ پانچ مقامات پر فوج کو برقرار نہ رکھتا۔
ہم نے ان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی دوسری توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد مکمل انخلا کامطالبہ کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔