شہباز شریف

اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں، شہباز شریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی یوب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ اسمبلی اسپیکر ایوان کا نگہبان ہوتا ہے، ایک ایسا کردار جس کے لیے اسے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید لکھا کہ ان کے طرز عمل اور بیانات ان کے کردار اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔