اسد قیصر 118

اسد قیصر، شہریار آفریدی ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، شہریار افریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت دے دی، صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے وفاقی اداروں سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں