اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ادارہ شماریات میں مردم شماری سینٹر کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کے لیے آلات لائے جارہے ہیں، کوئی بھی ملک اچھی منصوبہ بندی چاہتا ہے تو اچھا معلوماتی ڈیٹا ہونا چاہیے،مردم شماری منصوبہ بندی کا اہم جزو ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین میں لکھا گیا ہے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری ہوگی، ٹیکنالوجی کے دور میں کبھی 18 سال بعد کبھی 20 سال بعد مردم شماری ہوتی ہے،تاخیر سے مردم شماری کے بعد اعتراضات بھی سامنے آتے ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے این سی او سی کو چلایا جارہا ہے،نگہبان ایپ کے ذریعے کورونا مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کے نظام کو موثر کیا گیا،تمام ملکی اکائیوں کے سامنے تمام فیصلے کیے گئے،مردم شماری کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ اسد عمر نے مزید کہاکہ عوام کی میڈیا کے ذریعے تمام انفارمیشن تک رسائی ممکن بنائی جائے،میڈیا کو لگے جہاں وہ تصحیح کرسکتے ہیں کریں میڈیا کی رہنمائی درکار ہوگی،اس حوالے سے تمام صوبوں سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔