اسدعمر 183

اسدعمر اور شہبازگل کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی شہبازگل معروف سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے بھی ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں