اسحاق ڈار 48

اسحق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے تمام حملے روکنے اور لڑائی ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں