اسحاق ڈار

اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔

اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔