محمد اسحاق ڈار 46

اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس، مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس ہوا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری پٹرولیم اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں