اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

اسلام آ باد (رپور ٹنگ آن لائن) اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اسحاق ڈار سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہجویری ٹرسٹ اثاثے منجمند فیصلہ کے خلاف درخواستیں ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

ملزمان کے وکلا نے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ زیرِسماعت درخواستوں کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ احتساب عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔ عدالت نے سابق وزیر اسحاق ڈارسمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔