اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ کو ٹیلی فون ،برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی.

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور امن و سلامتی کے فروغ کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔