محمد اسحاق ڈار 46

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفون پر مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے پاکستان کی قیادت کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے امن اور استحکام کے حصول کیلئے شروع کیے گئے تمام اقدامات بالخصوص ابتدائی دو ہفتے کی جنگ بندی کو یقینی بنانے کیلئے ازبکستان کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل سفارتی کوششیں اور روابط خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں