محمد اسحاق ڈار 19

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے فروغ کے لئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کیلئے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی پائیدار حل کے لئے ناگزیر ذرائع ہیں۔

چینی سفیر نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی۔ دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جاری سفارتی کوششیں تمام فریقین کے مفاد میں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کا باعث بنیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں