محمد اسحاق ڈار 39

اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بدلتی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں