اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ استعفے دینا جرات کا کام ہے لیکن اس کے بعد بھی این آر او نہیں ملے گا۔معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رات استعفوں کی دھمکی دینے والے صبح ہوش میں آکر تاویلیں گھڑنے آن پہنچے۔شہباز گل نے کہا کہ حالت غیر میں دیا بیان اب پی ڈی ایم کے دامن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بہرحال استعفے دیناجرات کا کام ہے جس کی اِن مالی بدعنوانوں سے توقع نہیں ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ استعفوں سے بھی این آر او نہیں ملنا ،کچھ نیا سوچیں۔
