کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایک افسر کو جبری طور پر مستعفی قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیاہے۔
عدالتِ عالیہ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ انتظامیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار عبدالخالق کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ استعفیٰ منظور ہونے سے قبل اسے واپس لینا ملازم کا اختیار ہے۔







