فردوس عاشق اعوان 187

استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ اور کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ اور کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنا مال پانی بچانے کیلئے پی ڈی ایم کا ریجیکٹڈ ٹولہ اراکین اسمبلی کو ڈھال بنا کر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں ناکام و نا مرادی ان کا مقدر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں