کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملتان سلطانز کے کوچ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ کھلاڑی کی فارم میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے، اسامہ میر کی درست وقت پر فارم واپس آئی ہے۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمن نے کہا کہ اسامہ میر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی پیش نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ویمن کوچز کو لانے کا مطلب فرنچائز کرکٹ میں لانا تھا، دونوں خواتین کوچز کو کرکٹ کا کافی تجربہ ہے۔
عبدالرحمن نے کہا کہ پاکستان میں اکیڈمیز میں فیلڈنگ پر کام نہیں ہوتا، کوچ، اکیڈمیز میں صرف بیٹنگ، بولنگ پر توجہ دی جاتی ہے۔ ابھی تک ہم ڈائیو مار کر فیلڈنگ کرنے پر داد دیتے ہیں جبکہ دنیا کی کرکٹ اس سے بہت آگے جاچکی ہے۔کوچ ملتان سلطان نے کہا کہ اسپنر کو پلاننگ کے تحت بولنگ میں لایا جاتا ہے،
فیصل اکرم کو بھی حکمت عملی کے تحت موقع دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضوان اچھا کپتان ہے، دیگر فرنچائزز کے کپتان بھی اچھی کپتانی کررہے ہیں۔عبدالرحمن نے کہا کہ ہم بہت جلدی کسی کو بھی بہت اوپر لے جاتے ہیں، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو کپتانی بھی بری لگتی ہے۔