بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک خط میں تیانجن یونیورسٹی کے 130ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور سابق طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔جمعرات کے روز
اپنے خط میں، شی جن پھنگ نے130ویں یوم تاسیس کو یونیورسٹی کے لیے ایک نیا نقطہ آغاز قرار دیا اور اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ اہم قومی حکمت عملیوں کے تقاضوں پر توجہ مرکوز کریں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تدریس اور سائنسی تحقیق میں اصلاحات کو مزید گہرا کریں گے، بنیادی تحقیق میں کوششوں کو مضبوط کریں گے، اور سائنس و ٹیکنالوجی میں وسیع پیمانے پر پیش رفت حاصل کریں گے۔
شی جن پھنگ نے اُن پر یہ بھی زور دیا کہ وہ ٹیلنٹ کی قابلیت کے معیار کو بلند کریں، معاشی و سماجی ترقی میں بہتر خدمات فراہم کریں، اور ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، سائنسی و تکنیکی طاقت کو بڑھانے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں تعاون کریں۔
1895 میں پے یانگ یونیورسٹی کے طور پر قائم کی گئی، تیانجن یونیورسٹی چین کی پہلی جدید یونیورسٹی تھی اور اس نے 1951 میں اپنا موجودہ نام اپنایا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں تیانجن یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان اور طلباء نے صدر شی کو خط لکھا، جس میں انہوں نے آزادانہ طور پر اہل افراد کی تربیت کرنے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور طاقت حاصل کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔