خواجہ آصف

ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں، خواجہ آصف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ممبران کی بجلی مفت نہیں ہوتی، میں 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں۔

بیورو کریٹس اور ججوں کی مفت بجلی ختم کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بجلی کے بل دکھا سکتا ہوں جو اپنی جیب سے ادا کیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ بیوروکریٹس اور جج صاحبان کے بجلی بلوں کا ان سے پوچھیں۔