ارنب گوسوامی

ارنب گوسوامی کو ایک بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع اینکر ارنب گوسوامی کو بڑا دھچکا دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع اینکر ارنب گوسوامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست پر چیف جسٹس آف انڈیا بوبڈے کی قیادت میں بننے والے بینچ نے سماعت کی۔

ارنب گوسوامی نے عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی تھی کہ ممبئی پولیس کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا جائے کیونکہ یہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔عدالت نے ارنب گوسوامی کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کو ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا بوبڈے نے دوران سماعت ارنب گوسوامی سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ درخواست ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کیوں کہ نہیں کی؟ کیونکہ یہ معاملہ مہارشٹرا میں شروع ہوا تھا۔

ارنب گوسوامی کے وکیل نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس ایکٹ کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے بعد ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ نے ارنب گوسوامی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر چاہیں تو ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گوسوامی کو 4 نومبر کو علی باغ پولیس نے خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 11 نومبر کو سپریم کورٹ نے ضمانت دی۔